
اسلام آباد۔وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خطے میں امن کے قیام کے لیے ان کی غیر معمولی اور کامیاب کوششوں پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ترجمان وزیراعظم ہا¶س کے مطابق ایکس پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والے حالیہ ٹیلیفونک رابطے کو انتہائی مفید اور نتیجہ خیز قرار دیا ہے، جس میں پاکستان سمیت سعودی عرب، قطر، ترکیہ، مصر، متحدہ عرب امارات اور اردن کے سربراہان نے شرکت کی۔وزیراعظم ہا¶س سے جاری بیان کے مطابق،
اس اہم ترین ٹیلیفونک رابطے میں پاکستان کی نمائندگی چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امن کے اس پورے عمل کے دوران آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک اور مخلصانہ کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق، اس اعلیٰ سطح کے رابطے کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور جاری امن عمل کو آگے بڑھانے کی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا تاکہ خطے میں مستقل اور پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انتہائی خلوص کے ساتھ امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، اور اس سلسلے میں پاکستان بہت جلد امن مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی بھی کرے گا




