بلوچستان

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی کوئٹہ ٹرین دھماکے کی مذمت، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

دونوں ٹراما سینٹرز اور ہسپتالوں میں امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، صوبائی وزیر صحت

کوئٹہ۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کوئٹہ میں ہونے والے ٹرین دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔ الیکٹرانک میڈیا کے لیے جاری کردہ اپنے ایک خصوصی بیان میں صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا بدترین سفاکانہ عمل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے شہر کے دونوں ٹراما سینٹرز، سول ہسپتال اور بولان میڈیکل ہسپتال (بی ایم سی) میں ہنگامی بنیادوں پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔بخت محمد کاکڑ نے ہسپتالوں کی صورتحال کے حوالے سے واضح کیا کہ تمام سینئر ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور دیگر طبی عملہ ہائی الرٹ پر ٹراما سینٹرز اور ہسپتالوں میں موجود ہے تاکہ زخمیوں کو فوری ریلیف دیا جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سیکریٹری صحت اور ڈی جی ہیلتھ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے تمام ہسپتالوں کا خود دورہ کر رہے ہیں، جبکہ وہ خود بھی دھماکے کے بعد سے جاری تمام امدادی کارروائیوں اور طبی سہولیات کی فراہمی کی نگرانی کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی شہر کے دونوں ٹراما سینٹرز اور بڑے ہسپتالوں میں لائے گئے تمام زخمیوں کو بہترین طبی امداد ترجیحی بنیادوں پر دی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button