بلوچستانپاکستان

پوری قوم بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہے،وزیراعظم

دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائیوں سے عوام کا عزم متزلزل نہیں ہوگا، دہشت گردی کی تمام شکلوں میں مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں

اسلام آباد۔وزیراعظم شہباز شریف نے چمن پھاٹک کوئٹہ کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی ان بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستان کے عوام کا عزم متزلزل نہیں ہوگا۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم دہشت گردی کی تمام شکلوں میں مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی اورکہاکہ پوری قوم غم کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button