پاکستان

حکومت نے 10 ماہ میں 11 ارب ڈالر بیرونی قرض حاصل کرلیا

پاکستان کو آئی ایم ایف قرض کے علاوہ 11 ارب ڈالر موصول ہوئے،10 ماہ میں پاکستان کو 12 کروڑ ڈالر گرانٹ بھی شامل

اسلام آباد۔حکومت نے 10 ماہ میں 11 ارب ڈالر بیرونی قرض حاصل کرلیااورسرکاری دستاویز کے مطابق رواں مالی سال قرضوں میں گزشتہ سال کی نسبت 83 فیصد اضافہ ہوا، دستاویز کے مطابق جولائی تا اپریل حکومت کو 3 ہزار 103 ارب روپے موصول ہوئے، اپریل میں حکومت نے ساڑھے 4 ارب ڈالر بیرونی قرض حاصل کیا،مئی اور جون میں مزید قرض ملنے کا امکان ہے۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال بیرونی مالی معاونت کا تخمینہ 19.39 ارب ڈالر ہے،پاکستان کو آئی ایم ایف قرض کے علاوہ 11 ارب ڈالر موصول ہوئے،10 ماہ میں پاکستان کو 12 کروڑ ڈالر گرانٹ بھی موصول ہوئی، نان پراجیکٹ ایڈ 8.31 ارب ڈالر، پراجیکٹ ایڈ 2.75 ارب ڈالر رہی۔

دستاویز کے مطابق سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر کی آئل فیسلیٹی فراہم کردی،اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 48 کروڑ ڈالر قرض دیا، اپریل میں حکومت نے 1246 ارب روپے بیرونی قرض حاصل کیا،اپریل میں باہمی و کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 4.15 ارب ڈالر ملے،سعودی عرب اور چین کے 9 ارب ڈالر ڈیپازٹس رول اوور کا تخمینہ ہے،

سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر ڈیپازٹس پہلے ہی رول اوور ہوچکے ہیں، اپریل میں پاکستان نے یو اے ای کو 3 ارب ڈالر واپس کردیئے، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1.92 ارب ڈالر ملنے کا تخمینہ ہے،

رپورٹ کے مطابق عالمی بینک گروپ سے 1.66 ارب ڈالر قرض متوقع ہے۔رواں مالی سال مجموعی بیرونی قرض کا تخمینہ 5720 ارب روپے رہا، حکومت نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 ارب ڈالر زیادہ قرض لیا

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button