تعلیم

یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ انگلش کا ساتواں بورڈ آف اسٹڈیز اجلاس

تعلیمی و تحقیقی پروگراموں کو جدید دورکے علمی و تحقیقی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مجوزہ حکمت عملی پر جامع بحث

کوئٹہ (نیوز ڈیسک )یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ انگلش کے بورڈ آف اسٹڈیز کا ساتواں اجلاس شعبہ کے سربراہ ڈاکٹرشاہ میر بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ایچ ڈی ان انگلش لٹریچر، بی ایس انگلش لسانیات اور بی ایس انگلش لٹریچر کے نصاب پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

ان تعلیمی و تحقیقی پروگراموں کو جدید دورکے علمی و تحقیقی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مجوزہ حکمت عملی پر جامع بحث ہوا۔ معروف ماہرین تعلیم پروفیسر ڈاکٹر مہوش ملغانی اور پروفیسر ڈاکٹر لیاقت چنا نے ویڈیو لنک کے ذریعے بطور ایکسٹرنل ممبرز اجلاس میں شرکت کی اور نصاب کوجدیدخطوط پراستوارکرنے کے لئےمفید علمی رہنمائی فراہم کی۔

دیگر اراکین میں تربت یونیورسٹی کے شعبہ انگلش کے فیکلٹی ممبران مظہر گچکی ، امجد حبیب اور ڈاکٹر ہانی ابو الحسن کے علاوہ نرگس نثار اورجمال منظور شامل تھے۔ماہرین نے نئے پروگراموں کے نصاب کو ہائرایجوکیشن کمیشن کے گائیڈ لائنز کے مطابق ترتیب دینے اور نصاب میں علمی و تحقیقی معیار کو یقینی بنانے کے لیے اپنی سفارشات پیش کیں۔ اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹر شاہ میر بلوچ نے ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button