
اسلام آباد۔ وفاقی وزیر عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ایک بار پھر مزید مضبوط ہوا ہے اور اسٹرکچرل تبدیلیوں کے ذریعے دشمن کو خوفزدہ کیا گیا ہے۔سینئر صحافیوں اور سوشل میڈیا پر بے بنیاد مہم چلانے والوں سے توقع ہے کہ وہ قوم سے معافی مانگیں۔
بے بنیاد طوفان برپا کرنے والے افراد کو آج قوم کے سامنے شرمندہ ہونا چاہیے۔ پارلیمنٹ ہاؤ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ایک بار پھر مزید مضبوط ہوا ہے اور اسٹرکچرل تبدیلیوں کے ذریعے دشمن کو خوفزدہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی دفاعی حکمت عملی میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں تمام فورسز کے لیے ایک متحدہ کمانڈ قائم کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے مشرقی اور مغربی سرحدوں کو مکمل طور پر محفوظ بنا لیا ہے اور اب دشمن میں کسی قسم کی جرات نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جنگ میں فتح حاصل کی ہے اور پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا ان کو چاہیے جنہوں نے حق میں وی لاگ کئے ان کو سرخ سلام پیش کریں۔




