پاکستان

پاکستان اور کینیڈا کا تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق

پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کا دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر ٹیلیفونک رابطہ،اہم امور پر بات چیت

اسلام آباد۔ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر، کینیڈین وزیرِ خارجہ نے پاکستانی مارکیٹ میں کینیڈا کے کینولا بیج کی برآمدات کی سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اپنے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کی تجارتی شراکت داری کو نئے مواقع تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button