اہم خبریںپاکستانمتفرق

بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے وفاقی محکموں میں 5 ہزار ملازمتوں کا منصوبہ

بھرتیوں کا عمل آج سے شروع ہوگا، بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کو ان کی دہلیز پر روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد۔ بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے اہم اقدام کرتے ہوئے 13 وفاقی وزارتوں کے ماتحت 100 سے زائد محکموں میں پانچ ہزار ملازمتوں پر بھرتیوں کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت نوجوانوں کو مرحلہ وار روزگار فراہم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے شروع کیے جانے والے اس منصوبے کے تحت وفاقی محکموں میں بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں، جبکہ بھرتیوں کا باقاعدہ عمل آج (ہفتہ) سے شروع ہوگا۔منصوبے کے تحت بھرتیوں کو شفاف، منصفانہ اور میرٹ کے مطابق یقینی بنانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اس مقصد کے لیے 100 سے زائد وفاقی کمیٹی ممبران اور متعلقہ حکام کو نگرانی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق سیکرٹریز اور وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کمیٹیوں کے ارکان بلوچستان کے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے اور مقامی سطح پر بھرتیوں کے عمل میں حصہ لیتے ہوئے میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔

پانچ ہزار ملازمتوں کی فراہمی کے اس منصوبے کے ذریعے بلوچستان کے نوجوانوں کو وفاقی وزارتوں اور ان کے ماتحت اداروں میں روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ بھرتیوں کا عمل مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جا سکے۔

وفاقی محکموں میں ملازمتوں کے ان مواقع کے اعلان سے بلوچستان کے نوجوانوں میں خوشی اور امید کی فضا پیدا ہوئی ہے، جبکہ اس اقدام کو صوبے میں بے روزگاری کے خاتمے اور نوجوانوں کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button