اہم خبریںپاکستان

پاکستان کا کثیرالجہتی نظام اور عالمی امن کے لیے عزم غیر متزلزل ہے، شہباز شریف

انتونیو گوتریس کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور اس حوالے سے دی جانے والی قربانیوں کو خراج تحسین

نیویارک۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد و اصولوں سے مضبوطی سے وابستہ ہے اور عالمی امن و ترقی کے فروغ میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کو اہم سمجھتا ہے۔ انہوں نے علاقائی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم علاقائی و عالمی امور، مشرق وسطیٰ کی صورتحال، فلسطین، اسلاموفوبیا اور افغانستان سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی قیادت کو سراہتے ہوئے انسانیت کی بہتری کے لیے اقوام متحدہ کے تمام شعبوں میں منشور کے اصولوں کی پاسداری کے لیے ان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کے حق کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل کو اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان، بالخصوص پاکستان کے قریبی ہمسایہ خطے میں اس کے بڑھتے ہوئے واقعات سے بھی آگاہ کیا اور اس رجحان کی روک تھام کے لیے مو¿ثر عالمی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے افغانستان کی صورتحال اور افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی میں تشویشناک اضافے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائدانہ کردار اور مو¿ثر آواز کو سراہتے ہوئے عالمی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی خدمات اور تنازعات کے پرامن حل اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی و ثالثی کوششوں کو سراہا۔ انتونیو گوتریس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور اس حوالے سے دی جانے والی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button