پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری
کشتیوں کے ذریعے درجنوں خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل، متاثرین کو خوراک، صاف پانی اور ادویات کی فراہمی

لاہور/قصور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ لاہور اور قصور سمیت گردونواح کے علاقے حالیہ سیلاب کی بدولت شدید متاثر ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں پاک فوج اور مقامی انتظامیہ نے دریائے ستلج اور راوی میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں مشترکہ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن شروع کر رکھا ہے۔
پاک فوج کے جوانوں نے کشتیوں کے ذریعے درجنوں خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور فلڈ ریلیف کیمپس میں متاثرین کو خوراک، صاف پانی اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
سیلاب متاثرین نے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں اور جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے ان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس مشکل گھڑی میں پاک فوج نے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر امدادی کارروائیوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے




