پاکستانکاروبار

ٹرانزٹ ٹریڈ کا نیا دور، ’ٹرانزٹ آف گڈز آرڈر 2026‘ نافذ

ایران سمیت خطے کے ساتھ تجارتی روابط میں وسعت، گوادر، کراچی اور تافتان اہم کوریڈورز قرار

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے پاکستان کے ذریعے سامان کی ٹرانزٹ کے حوالے سے اہم پالیسی اقدام اٹھاتے ہوئے ’ٹرانزٹ آف گڈز آرڈر 2026‘ نافذ کر دیا ہے، جسے علاقائی تجارت کے فروغ اور پاکستان کی اسٹریٹیجک اہمیت میں اضافے کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت پاکستان کو خطے میں ایک موثر تجارتی راہداری کے طور پر مستحکم کیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف علاقائی روابط میں بہتری آئے گی بلکہ بین الاقوامی تجارت کو بھی نئی رفتار ملے گی۔

وزارت تجارت کے مطابق اس آرڈر کے تحت گوادر، کراچی اور تافتان سمیت اہم روٹس کو ٹرانزٹ کوریڈورز کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، جس سے بالخصوص پاکستان اور ایران کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ کو مزید آسان بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیر تجارت نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان کی جغرافیائی اور اسٹریٹیجک حیثیت مزید مضبوط ہوگی اور ملک خطے میں تجارت اور لاجسٹکس کے ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھرے گا۔حکام کے مطابق نئے آرڈر کے تحت کسٹمز قوانین کو مزید مو¿ثر بنایا جائے گا تاکہ سامان کی ترسیل کو شفاف، تیز اور منظم بنایا جا سکے۔

اس کے نتیجے میں نہ صرف تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ذریعے ایران اور دیگر ممالک تک سامان کی ترسیل میں بہتری سے علاقائی اقتصادی انضمام کو فروغ ملے گا اور پاکستان عالمی تجارتی نظام میں ایک اہم کردار ادا کرنے کے قابل ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button