پاکستان

آڈیو لیک کیس،علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

علی امین گنڈا پور کے ساتھ نامزد شریک ملزم عدالت میں پیش ,علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے انھیں اگلی سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں یہ احکامات پیرکو جاری کیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ علی امین گنڈا پور کے ساتھ نامزد شریک ملزم عدالت میں پیش ہوا۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔ علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button