اہم خبریںبین الاقوامیمتفرق

امریکہ ایران کشیدگی کے خاتمے کےلئے پاکستان سفارتی سطح پر مسلسل متحرک

محسن نقوی 24 گھنٹے کے اندر دوسری بار ایران روانہ، وزیر داخلہ مریکا ایران مذاکرات سے متعلق ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

اسلام آباد۔ امریکہ ایران کشیدگی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی سفارتی کوششیں مسلسل جاری ہیں ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی 24 گھنٹے کے اندر دوسری بار تہران کے دورے پر روانہ ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا محسن نقوی امریکا ایران مذاکرات سے متعلق ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقاتیں کی تھیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی حکام سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button