اہم خبریں

آزادی صحافت پر قدغن اور صحافیوں کے حقوق کی پامالی قابل مذمت ہے، داود شاہ کاکڑ

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر کی ہدایات پر کوئٹہ ڈویژن کے صدر زین العابدین خان خلجی اور دیگر رہنماوں نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زہر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لگائے گئے احتجاجی کیمپ سے صوبائی صدر داود شاہ کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ، آزادی صحافت پر قدغن، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کی پامالی، جبری برطرفیوں اور بیورو آفسز کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور ورکرز پر پریس کلب کے دروازے بند کیے گئے، جبر، گرفتاریوں اور ایف آئی آرز کا سلسلہ جاری ہے، اس کے باوجود ہم صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں بیان میں مزید کہا کہ آزادی صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے، اور صحافیوں کی آواز دبانا دراصل عوام کی آواز دبانے کے مترادف ہے۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا مطالبہ کیا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی غیر قانونی برطرفیاں فوری بند کی جائیں صحافیوں کے واجبات کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے پیکا ایکٹ میں صحافی تنظیموں سے مشاورت سے ترمیم کی جائے میڈیا ہاؤسز کے خلاف بے بنیاد مقدمات واپس لیے جائیں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے تحریک انصاف ہر فورم پر صحافی برادری کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button