کھیل

ابو ظہبی ٹی 10لیگ، شاداب خان کی 76 رنز کی طوفانی اننگز

یو اے ای بلز کی نمائندگی کرتے ہوئے رائل ڈیزرٹ چیمپئن کے خلاف محض 16 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی

ٓٓابوظبی۔پاکستان کے آل را¶نڈر شاداب خان نے ابو ظہبی ٹی 10 لیگ میں دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یقینی شکست فتح میں بدل دی۔

شاداب خان نے یو اے ای بلز کی نمائندگی کرتے ہوئے رائل ڈیزرٹ چیمپئن کے خلاف محض 16 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور اپنی ٹیم کو اہم میچ میں کامیابی دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔شاداب خان کی یہ جارحانہ اننگز پاکستانی بیٹرز کی جانب سے ٹی 10 لیگ میں دوسری تیز ترین نصف سنچری ہے۔

اس سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی نے 2018 میں صرف 14 گیندوں پر ففٹی بنا کر پاکستانی کھلاڑی کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔یو اے ای بلز کو آخری دو اوورز میں جیت کے لیے 45 رنز درکار تھے جو شاداب خان نے اپنی طوفانی بیٹنگ سے ایک گیند قبل ہی بنا دیے۔انہوں نے صرف 21 گیندوں پر 9 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button