شوبز

شاہ رخ خان نے فٹنس کیلئے اپنی روٹین میں بڑی تبدیلی کرلی

کبھی کبھار جسم تھک جاتا ہے لیکن دل کبھی نہیں تھکتا اور اسی جذبے سے وہ مسلسل کام کرتے رہتے ہیں۔

ممبئی۔ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے فٹ رہنے کے لیے اپنے روزمرہ کے معاملات میں بڑی تبدیلی کرلی۔ اپنے ایک ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی فٹنس روٹین میں ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے اپنی نیند کے معمولات کو بہتر بنایا ہے۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ وہ اب 4 گھنٹے کی نیند کی بجائے 5 سے 6 گھنٹے سوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زیادہ نیند سے پٹھوں کی بہتر بحالی ممکن ہے اور جسم تھکن کے باوجود بھی کام جاری رکھتا ہے۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ کبھی کبھار جسم تھک جاتا ہے لیکن دل کبھی نہیں تھکتا اور اسی جذبے سے وہ مسلسل کام کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button