شوبز

سلمان خان کا اپنی فلم کی ٹیم کے لیے بڑا تحفہ

اپنی فلم مے وار ریسٹ ان پیس کی کاسٹ اور عملے کو 20 سے 25 افراد کو مہنگی سوئس گھڑیاں تحفے میں دیں

ممبئی ۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان ایک بار پھر اپنی فیاضی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔تازہ اطلاعات کے مطابق سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم مے وار ریسٹ ان پیس کی کاسٹ اور عملے کے لیے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے تقریباً 20 سے 25 افراد کو مہنگی سوئس گھڑیاں تحفے میں دیں، جن کی مالیت مبینہ طور پر 2 لاکھ سے 6 لاکھ بھارتی روپے تک بتائی گئی ہے۔سلمان خان کا یہ اقدام فلم کی تیاری میں کام کرنے والی ٹیم کی محنت کو سراہنے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ان کی فلم بھی ان دنوں خبروں میں ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button