پاکستان

اسحاق ڈار چین روانہ ہوگئے ،اہم ملاقاتیں کریں گے

پاک چین وزرائے خارجہ میں دوطرفہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری پر تفصیلی مشاورت ہوگی، ترجمان

اسلام آباد۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ مقامی قیادت سے علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے،پاک چین وزرائے خارجہ میں دوطرفہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری پر تفصیلی مشاورت ہوگی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار چینی ہم منصب وانگ یی کی دعوت پر بیجنگ گئے ہیں،نائب وزیراعظم اپنے ایک روزہ دورے میں اہم چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان کے مطابق پاک چین وزرائے خارجہ میں دوطرفہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری پر تفصیلی مشاورت ہوگی، اسحاق ڈار اور وانگ یی علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button