بلوچستانپاکستان

بارکھان، فتنہ الہندوستان’ کے 7 دہشت گرد ہلاک، میجر سمیت 5 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کا وژن 'عزمِ استحکام' کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم

کوئٹہ۔گزشتہ روزپاک فوج اور فرنٹیر کور بلوچستان نے ضلع بارکھان کے علاقے نوشام میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم ‘فتنہ الہندوستان’ کے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کلیئرنس آپریشن انجام دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگا کر مثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔اس شدید جھڑپ کے دوران پاک فوج کے ایک افسر سمیت پانچ بہادر جوانوں نے وطن کی دفاع میں جامِ شہادت نوش کیا۔

شہدا میں میجر توصیف احمد بھٹی، نائیک فدا حسین، سپاہی ذاکر حسین، سپاہی سہیل احمد اور سپاہی محمد ایاز شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں روپوش دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن ‘عزمِ استحکام’ کے تحت ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button