پاکستانمتفرق

ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان، ایک ہفتے میں 23 اشیاء مہنگی

ہفتہ وار شرح میں مزید اضافہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات، عوام پر مہنگائی کا دباو¿ برقرار

اسلام آباد۔ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.47 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ شرح 14.52 فیصد تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیائ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ صرف 9 اشیائ سستی ہوئیں۔

مہنگی ہونے والی اشیائ میں کھانے پینے کی اشیائ ، سبزیاں، پیٹرولیم مصنوعات اور روزمرہ استعمال کی دیگر چیزیں شامل ہیں۔ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر 22 فیصد سے زائد اضافہ ہوا جبکہ گندم کے 20 کلو آٹے کی قیمت تقریباً 5 فیصد بڑھ گئی۔

اسی طرح ڈیزل 3.76 فیصد اور پیٹرول 3.73 فیصد مہنگا ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیلے 1.93 فیصد اور پیاز تقریباً 3 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ تازہ دودھ، چینی، آلو اور دہی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سالانہ بنیادوں پر گندم کا آٹا 57 فیصد سے زائد مہنگا ہوا جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 64 فیصد اور 61 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب چکن 6.34 فیصد اور انڈے 3.83 فیصد سستے ہوئے جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں 1.23 فیصد کمی دیکھی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button