آزاد کشمیر الیکشن، مسلم لیگ ن میں ٹکٹوں کا معاملہ آخری مرحلے میں داخل
مسلم لیگ ن نے بیشتر حلقوں کے امیدواروں کی فہرست منظوری کے لیے میاں نواز شریف کو ارسال کر دی، ذرائع

اسلام آباد۔آزاد کشمیر الیکشن، مسلم لیگ ن میں ٹکٹوں کا معاملہ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں اور مسلم لیگ ن نے بیشتر حلقوں کے امیدواروں کی فہرست منظوری کے لیے میاں نواز شریف کو ارسال کر دی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے مختلف حلقوں میں انتخابی حکمت عملی کو حتمی شکل دینا شروع کر دی۔ مسلم لیگ ن نے بیشتر حلقوں کے امیدواروں کی فہرست منظوری کے لیے میاں نواز شریف کو ارسال کر دی، آزاد کشمیر اور مہاجرین کے بیشتر حلقوں میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے نام فائنل ہوچکے ہیں، پانچ نشستوں پر فیصلہ باقی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حتمی فہرست الیکشن شیڈول کے بعد جاری کی جائے گی،مسلم لیگ ن کی فائنل لسٹ کا اعلان پارٹی صدر میاں نواز شریف کریں گے، چکسواری، ڈڈیال، سہنسہ، عباس پور اور باغ وسطی کی نشستوں پر امیدواروں کے حوالے سے غور و خوض جاری ہے،
ذرائع کے مطابق ن لیگ میں تین نئی شمولیتوں، الیکٹ ایبلز اور پیپلز پارٹی سے حالیہ شامل ہونے والوں کے ساتھ بھی مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، متعدد حلقوں میں نظریاتی اور بااثر شخصیات کو نظر انداز کرنے پر پارٹی کے اندر اختلافات پائے جاتے ہیں۔
پارٹی قیادت ناراض رہنما¶ں کو منانے اور تنظیمی اختلافات کم کرنے کے لیے متحرک ہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت آزاد کشمیر کے اندرونی اور مہاجرین حلقوں میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے میں مصروف ہے اورمسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ ممکنہ اتحاد پر بھی غور کر رہی ہے۔




