پاکستان انسداد دہشتگردی کاقابل اعتماد شراکت دارہے، ایڈمرل بریڈکوپر
یہ ٹھوس اورباہمی کامیابیاں پاکستان اورامریکہ کی دیرینہ دوستی اورمشترکہ عزم کابراہ راست عکس ہیں، سربراہ سینٹکام‘سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ

واشنگٹن ۔پاکستان کی نیٹ ریجنل اسٹابلائزر کے طور پر اہمیت اجاگرہوگئی ہے اورامریکا نے دہشتگردی کیخلاف کوششوں میں پاکستان کواہم اورکلیدی شراکت دارقراردےدیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ(سینٹکام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈکوپرنے امریکی سینیٹ کی کمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان انسداد دہشتگردی کاایک قابل اعتماد شراکت دارہے جوخطے میں داعش خراسان کیخلاف جنگ میں کلیدی حیثیت رکھتاہے۔
سربراہ امریکی سینٹکام نے کہا کہ اسلام آبادکیساتھ ہماری مضبوط فوجی شراکت داری کے نتیجے میں دہشتگردوں کیخلاف ٹھوس نتائج حاصل ہوئے، یہ ٹھوس اورباہمی کامیابیاں پاکستان اورامریکہ کی دیرینہ دوستی اورمشترکہ عزم کابراہ راست عکس ہیں۔ سربراہ امریکی سینٹکام کے مطابق ہمارے وسطی ایشیائی شراکت داربھی افغان طالبان میں افغانستان سے پنپتی دہشتگردی کے خطرات پرمحتاط نظر رکھے ہوئے ہیں،
دہشتگردانہ سرگرمیوں اورعلاقائی سیکیورٹی خطرات کے باعث افغانستان واشنگٹن کی توجہ کا محور ہے، افغان سرزمین پردہشتگردوں کی مسلسل موجودگی کےباعث افغانستان امریکی نگرانی کی فہرست میں بدستورپہلے نمبرپرہے۔عالمی ماہرین کے مطابق امریکی کمانڈر کا بیان خطے میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں،آپریشنل مہارت اور سٹریٹجک اہمیت کی ایک اوربین الاقوامی توثیق کا ثبوت ہے۔
عالمی ماہرین کے مطابق ایڈمرل کوپرکے جائزے نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کردارکی ساکھ کومضبوط اورقابض افغان طالبان کے زیر اثر پنپنے والی دہشتگردی کے نیٹ ورکس کوبے نقاب کردیاہے،پاکستان کوایک اہم انسداددہشتگردی شراکت دارقراردیکرامریکا نے عالمی سطح پردہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کے کردارکوتسلیم کیاہے۔عالمی ماہرین کے مطابق سینٹکام کا یہ جائزہ پاکستان کے اس دیرینہ موقف کی توثیق کرتا ہے کہ افغان طالبان کے زیراثرافغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں علاقائی امن واستحکام کیلئے مستقل خطرہ ہیں۔




