
اسلام آباد۔وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیدی ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے زریعے وفاقی کابینہ کی صدارت کی،حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد بل ایوان بالا میں پیش کیا جائے گا ۔
ہفتہ کے روز وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس کی صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے کی ہے‘کابینہ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیمی بل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس کے بعد وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیمی مسودے کو منظوری کے لئے سینیٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
انہوں نے کہاکہ و فاقی حکومت آج 27ویں آئینی ترمیم کا بل پارلیمنٹ میں پیش کرے گی اوربل کو پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کے سپرد کرنے کی تجویز دی جائے گی انہوں نے کہاکہ کمیٹی میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کی لا اینڈ جسٹس کمیٹی کے ارکان شامل ہوں گے
اس کمیٹی کے چیرمین سینیٹر فاروق ایچ نائیک جبکہ محمود بشیر ورک کوچیئر میں ہوں گے انہوں نے کہاکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو بھی کمیٹی میں شامل کرنے کی سفارش کی جاسکتی ہے وزیر قانون نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے تمام اتحادی جماعتوں سے الگ الگ مشاورت کی ہے اور اس مشاورت میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ق)، بی اے پی، اے این پی، نیشنل پارٹی اور اعجاز الحق شاملاتحادی جماعتوں کے ساتھ آئینی اصلاحات پر اتفاق رائے حاصل کیا گیا
انہوں نے کہاکہ چارٹر آف ڈیموکریسی کے تحت آئینی عدالت کے قیام کے فیصلے پر عملدرآمد کا عزم ہے اور وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی تجویز 27ویں آئینی ترمیمی بل میں شامل ہے انہوں نے کہاکہ آئینی عدالت کے قیام سے نظام انصاف میں نئی پیش رفت کی توقع ہے
انہوں نے کہاکہ پارلیمان بحث و تمحیص کے بعد 27ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ کرے گی انہوں نے کہاکہ حکومت آئینی بل کی منظوری میں حریف جماعتوں کو بھی شریک کرے گی انہوں نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں ججز کی ٹرانسفر کے معاملے پر ماضی میں کافی بحث ہوئی ہے اورججز ٹرانسفر کا اختیار جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو دینے کی تجویز ہے
جبکہ ٹرانسفر ہونے والی اور وصول کرنے والی ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز بھی عمل کا حصہ ہوں گے انہوں نے کہاکہ ججز ٹرانسفر کے عمل کو مزید شفاف بنانے کے لیے ترامیم تجویز کی گئی ہیں
انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات میں تاخیر پر قانونی ابہام دور کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور سینیٹ ارکان کی مدت میں تاخیر شدہ عرصہ شامل تصور کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ ترامیم میں سینیٹ انتخابات کو ملک بھر میں ایک وقت پر کرانے کی تجویز ہے اسی طرح چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی
انہوں نے کہاکہ چھوٹے صوبوں کی مشاورت سے کابینہ کے 11 فیصد تھریش ہولڈ کو 13 فیصد کرنے کی تجویز ہے جبکہ نان الیکٹڈ ایڈوائزرز کی تعداد پانچ سے بڑھا کر سات کرنے کی تجویز دی گئی ہے
انہوں نے کہاکہ ترامیم میں نئے شعبہ جات جیسے آئی ٹی اور کامرس میں ماہرین کی شمولیت کی ضرورت پر زوردیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 243 میں دفاعی امور سے متعلق ترامیم کی تجویز دی گئی ہے اس سلسلے میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی سے کئی اسباق سیکھے گئے ہیں
انہوں نے کہاکہ فیلڈ مارشل، نیول اور ایئر چیف کے اعزازی عہدوں کا آئین میں ذکر شامل کرنے کی تجویز ہے اسی طرح نیشنل ہیروز کو اعزازی سیریمونئیل ٹائٹلز دینے کی سفارش کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ عسکری کمانڈ کے معاملات قانون کے مطابق ریگولیٹ ہوں گے اورتمام ترامیم دو تہائی اکثریت سے منظور ہو کر آئین کا حصہ بنیں گی ۔
انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ نے آرٹیکل 140A میں ترمیم کی تجویز دی تھی ایم کیو ایم کا بل سینیٹ کی کمیٹی کے سپرد ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت ایم کیو ایم کے بل کی حمایت کرے گی اوراتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کی کوشش کریں گے ۔



