صحت
دنیا بھر میں دل کی حفاظت کا ” ورلڈ ہارٹ ڈے “ 29ستمبر کومنایا جائے گا
اس دن کا مقصد صحت مند زندگی کیلئے دل کی حفاظت کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں دل کی حفاظت کا عالمی دن ” ورلڈ ہارٹ ڈے “ 29ستمبر کومنایا جائے گا اس دن کا مقصد صحت مند زندگی کیلئے دل کی حفاظت کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے
اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں محکمہ صحت سمیت دیگر سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ماہرین صحت کے مطابق دل کی بیماری دنیا بھر میں اموات کا سب سے بڑا سبب ہے دنیا بھر میں 80فیصد اموات دل کے دورے سے ہوتی ہیں ۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دل کی امراض کے بڑے سبب بلڈ پریشر، شراب نوشی،سموکنگ،پھلوں اور سبزیوں کا ناکافی استعمال ،سیر و تفریح سے اجتناب کرنا،موٹاپا وغیرہ ہیں



