کھیل
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں3وکٹوں پر194رنز بنالئے
مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن بارش کی مداخلت کے باعث صرف 67 اوورز کا ہی کھیل ممکن ہو سکا

ٹراوبا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے 3 وکٹوں پر 194 رنز بنا لیے ہیں۔مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پہلے دن بارش کی مداخلت کے باعث صرف 67 اوورز کا ہی کھیل ممکن ہو سکا۔
کھیل کے اختتام پر کیوم ہوج 83 اور شائے ہوپ 39 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ چندرپال اور عامر جنگو نے 21، 21 جب کہ برینڈن کنگ نے 12 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے دو اور عامر جمال نے ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا




