کھیل

پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

قومی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ نائب کپتان کے فرائض سلمان علی آغا انجام دیں گے

اسلام آباد۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف 30 مئی سے 4 جون کے درمیان راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جانے والی تین ون ڈے انٹرنیشنل (ODI) سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

قومی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ نائب کپتان کے فرائض سلمان علی آغا انجام دیں گے۔ اسکواڈ میں نئے اور پرعزم کھلاڑی احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر کو شامل کیا گیا ہے، جو پہلی بار قومی ون ڈے ٹیم کے لیے میدان میں اتریں گے۔

اسکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑی بابر اعظم، حارث رو¿ف، نسیم شاہ، شاداب خان اور سفیان مقیم بھی واپس آئے ہیں۔ وکٹ کیپر-بیٹرز کے طور پر محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو شامل کیا گیا ہے۔

بدقسمتی سے عثمان خان بیماری کے باعث اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے جبکہ فخر زمان اور صائم ایوب ابھی بھی انجری سے صحت یابی کے ری ہیبلیٹیشن پروگرام میں ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف 16 رکنی اسکواڈ میںشاہین شاہ آفریدیسلمان علی آغا ، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عرفات منہاس بابر اعظم، حارث رو¿ف، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، نسیم شاہ، روحیل نذیر،صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شامل حسین، سفیان مقیم یہ سیریز پاکستان کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ نوجوان ٹیلنٹ اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے امتزاج کے ساتھ آسٹریلیا کے مضبوط مدمقابل کا بھرپور مقابلہ کرے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button