شوبز

مداح صبا قمر کو اسکرین پر’انمول پنکی‘ کے کردار میں دیکھنے کے خواہاں

جانتا ہوں کہ ڈائریکٹرز اور اسکرپٹ رائٹرز انمول پنکی کیس پر ڈرامہ بنانے کی تیاری شروع کر چکے ہوں گے

لاہور۔ مشہور پاکستانی بلاگر بلال حسن نے سوشل میڈیا پر انمول پنکی کیس سے متعلق ایک نئی بحث چھیڑ دی۔بلال حسن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ا±نہوں نے پاکستانی پروڈکشن ہاو سز، ڈائیریکٹرز کو انمول پنکی کیس پر ڈرامہ بنانے کا مشورہ دیا ہے۔

ا±نہوں نے کہا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ ڈائریکٹرز اور اسکرپٹ رائٹرز انمول پنکی کیس پر ڈرامہ بنانے کی تیاری شروع کر چکے ہوں گے، تو اس کیس پر ڈرامہ بنائیں، ضرور بنائیں اور براہِ کرم ڈرامہ جلدی بنائیں، اس سے پہلے کہ بالی ووڈ اس کیس پر کوئی فلم بنا لے۔

بلال حسن نے کہا ہے کہ ڈرامے میں انمول پنکی کا کردار ادا کرنے کے لیے صبا قمر کو کاسٹ کریں، اس کردار کو صبا قمر سے بہتر انداز میں کوئی اور اداکارہ ادا نہیں کر سکتی۔انمول پنکی کے کردار کے لیے صبا قمر کو کاسٹ کرنے کی یہ تجویز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔سوشل میڈیا صارفین بھی بلال حسن کی اس رائے سے اتفاق کرتے نظر آ رہے ہیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button