پاکستانکاروبار

مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان کو 6 ارب 59 کروڑ ڈالر کا نیا بیرونی قرضہ ملا

رواں مالی سال 9 ماہ میں حاصل قرضہ گزشتہ سال سے 332 ارب روپے زیادہ رہا،اقتصادی امور ڈویژن

اسلام آباد۔پاکستان کے زمے رواں مالی سال قرضوں میں مزید اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے اورمالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان کو 6 ارب 59 کروڑ ڈالر کا نیا بیرونی قرضہ ملا، جولائی تا مارچ پاکستان نے ایک ہزار 828 ارب روپے کے مساوی نیا قرضہ حاصل کیاگیا۔

اقتصادی امور ڈویژن نے ملکی قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 9 ماہ میں حاصل قرضہ گزشتہ سال سے 332 ارب روپے زیادہ رہا،آئی ایم ایف کے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کے نئے ڈیپازٹس مجموعی قرضوں سے الگ ہیں،

سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے نئے ڈیپازٹس فراہم کیے،سعودی عرب سے پاکستان کو 254 ارب روپے کی ادھار تیل سہولت بھی ملی،رپورٹ کے مطابق 9 ماہ کے دوران پاکستان کو 28 ارب روپے سے زائد گرانٹس موصول ہوئیں

نان پراجیکٹ ایڈ کی مد میں پاکستان کو ایک ہزار 156 ارب روپے ملے۔رپورٹ کے مطابق مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 699 ارب روپے سے زائد قرض حاصل کیا گیا،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان کو 5 ارب 37 کروڑ ڈالر قرض ملا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button