پاکستانکاروبارمتفرق

ایف بی آر کا سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس کا نیا طریقہ کار متعارف

یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا آمدن کے تعین کیلئے ویوز اور حقیقی معاوضہ بنیاد مقرر، ایک ہزار ویوز پر 195 روپے کا ریونیو فارمولہ

اسلام آباد۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے آمدن کمانے والے افراد کے لیے ٹیکس کے تعین اور وصولی کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے۔ نئے قواعد کے تحت سوشل میڈیا مواد سے حاصل ہونے والی آمدن کا تعین ویوز اور حقیقی طور پر وصول کیے گئے معاوضے کی بنیاد پر کیا جائے گا، جبکہ آمدن ٹیکس ریٹرن کے مخصوص حصے میں ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔

ایف بی آر نے سوشل میڈیا آمدن سے متعلق تین نئے نوٹیفکیشنز جاری کیے ہیں، جن میں سوشل میڈیا مواد تیار کرکے معاوضہ وصول کرنے والے افراد، رہائشی افراد اور غیر رہائشی افراد سے متعلق قواعد و ضوابط کی وضاحت کی گئی ہے۔ایف بی آر کے مطابق ایس آر او 1640 کے تحت معاوضہ وصول کرکے سوشل میڈیا مواد تیار کرنے والے افراد سے متعلق وضاحت جاری کی گئی ہے، جبکہ ایس آر او 1641 رہائشی افراد اور ایس آر او 1642 غیر رہائشی افراد کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

نئے طریقہ کار کے تحت یوٹیوب ویڈیوز سمیت سوشل میڈیا مواد سے حاصل ہونے والی آمدن کے تعین کے لیے ویوز کو بھی بنیاد بنایا گیا ہے۔ ایف بی آر نے یوٹیوب ویڈیوز کے لیے ایک ہزار ویوز پر 195 روپے کا ریونیو فارمولہ مقرر کیا ہے۔تاہم جہاں سوشل میڈیا مواد تیار کرنے والے کو حقیقی معاوضہ یا آمدن موصول ہو رہی ہو، وہاں قابلِ ٹیکس آمدن کے تعین میں اصل معاوضے کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

ایف بی آر کے نئے قواعد کے مطابق سوشل میڈیا آمدن کے سلسلے میں قابل اجازت اخراجات کی حد مجموعی آمدن کا 30 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق کم از کم قابلِ ٹیکس آمدن مجموعی معاوضے میں سے قابل اجازت اخراجات منہا کرنے کے بعد طے کی جائے گی۔

نئے قواعد میں سالانہ 50 ہزار روپے سے زائد یا سہ ماہی بنیاد پر 12,250 روپے کیف بی آر کے مطابق نئے قواعد صرف پاکستان میں مقیم افراد تک محدود نہیں ہوں حد بھی مقرر کی گئی ہے۔ایف بی آر کے مطابق نئے قواعد صرف پاکستان میں مقیم افراد تک محدود نہیں ہوں گے بلکہ غیر رہائشی افراد پر بھی لاگو ہوں گے، بشرطیکہ ان کی سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدن پاکستان سے حاصل ظاہر کرتا ہے تو کمشنر شواہد طلب کرکے اصل قابلف بی آر نے نئے قواعد کے ذریعے سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدن کو ٹیکس نظام میں باقاعدہ طور پر شامل کرنے اور اس آمدن کے تعین، قابل اجازت اخراجات اور ٹیکس اد ہونے والی آمدن کے زمرے میں آتی ہو۔

سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدن پر سہ ماہی ایڈوانس انکم ٹیکس بھی مقرر کیا گیا ہے۔ متعلقہ افراد کو اپنی سوشل میڈیا آمدن ٹیکس ریٹرن کے مخصوص حصے میں ظاہر کرنا ہوگی۔ایف بی آر کے مطابق اگر کوئی شخص اپنی سوشل میڈیا آمدن کم ظاہر کرتا ہے تو کمشنر شواہد طلب کرکے اصل قابلِ ٹیکس آمدن کا تعین کر سکتا ہے اور اس کے مطابق واجب الادا ٹیکس وصول کیا جا سکے گا۔

ایف بی آر نے نئے قواعد کے ذریعے سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدن کو ٹیکس نظام میں باقاعدہ طور پر شامل کرنے اور اس آمدن کے تعین، قابل اجازت اخراجات اور ٹیکس ادائیگی کا طریقہ کار واضح کردیا ہے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button