اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے رابطہ،ایران سے اظہارِ یکجہتی

وزیراعظم کی سفارتی کوششیں جاری، خطے میں مذاکرات کی ضرورت پر زور، امتِ مسلمہ کے اتحاد کی اہمیت اجاگر

اسلام آباد۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے ایرانی صدر اور برادر عوامِ ایران کو عیدالفطر اور نوروز کی دلی مبارکباد پیش کی، جس کا ایرانی صدر نے پرتپاک انداز میں جواب دیتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔

بطور ہمسایہ برادر ملک، وزیراعظم نے موجودہ کشیدگی کے تناظر میں ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں اور متاثرین کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم نے خلیجی خطے میں جاری تشویشناک صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے تمام ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور سفارتکاری کی طرف فوری واپسی پر زور دیا، تاکہ مسائل کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔

انہوں نے اس موقع پر امتِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ موجودہ حالات میں مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔وزیراعظم نے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے ایرانی قیادت کو آگاہ کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے اپنا مثبت اور تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button