
اسلام آباد۔14سال سے زائد عمر کے بچوں کو تولیدی صحت سے آشنا کرنے کے حوالے سے اہم قانون سازی کی گئی ہے اورنصاب میں تولیدی صحت لازمی قرار دینے کا بل قومی اسمبلی نے منظور کر لیاہے۔
قومی اسمبلی نے شازیہ مری کی جانب سے پیش کردہ بل کی کثرت رائے سے منظوری دی۔بل میں کہاگیا ہے کہ 14سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کے لئے نصاب میں جنسی تعلیم کو لازمی قرار دیا جائے، بچوں کو تولیدی صحت سے متعلق تعلیم سے قبل والدین یا قانونی ورثا کی اجازت لازمی ہو گی۔
نصاب مرتب کرنے سے متعلق قائم اتھارٹی مڈل اور ہائی سکول طلبا کے لئے تولیدی تعلیم کتب میں شامل کرنے کی اجازت دے گی۔ متن کے مطابق نصاب کے معیار کو جانچنے کے لئے قائم اتھارٹی تولیدی نصاب میں بہتری کے لئے ریسرچ بھی کرے گی،بل منظوری کےلئے اب سینیٹ کو بھجوا دیا گیا ہے۔



