حکومت کا کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد منصوبہ جاری،فنڈقائم
تین سے دس لاکھ تنخواہ پر سے دو ماہ کیلئے 5 فیصد ‘ دس لاکھ سے بیس لاکھ پر15، بیس لاکھ سے تیس لاکھ پر 25 فیصد کٹوتی ہو گی

اسلام آباد۔وفاقی حکومت نے کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد منصوبہ جاری کر دیاہے جس کے تحت بچت سے حاصل رقم کیلئے وزیراعظم کفایت شعاری فنڈقائم کیا گیا ہے،سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں ایک سٹیئرنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے،
تین سے دس لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والے افسران کی مجموعی تنخواہ سے دو ماہ کے لیے 5 فیصد ‘ دس لاکھ سے بیس لاکھ روپے تنخواہ پر 15 فیصد، بیس لاکھ سے تیس لاکھ روپے پر 25 فیصد کٹوتی ہو گی۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بھی ایندھن کی بچت کے حوالے سے کفایت شعاری پالیسی کا اطلاق نہیں ہو گا۔بچت اور کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے انٹیلی جینس بیورو کو آڈٹ کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔وفاقی حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت حاصل ہونے والی رقم کے لئے خصوصی فنڈ قائم کر دیا۔
بچت سے حاصل ہونے والی رقم کو وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ 2026 میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بچت سکیم کے تحت حاصل شدہ رقم کو عوامی مفاد کے لئے منتقل کرنے کے حوالے سے سٹئیرنگ کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے ۔
سیکریٹری خزانہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں چاروں صوبوں، آذاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیکرٹری خزانہ شامل ہوں گے۔ تین لاکھ سے دس لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والے افسران کی مجموعی تنخواہ سے دو ماہ کے لیے 5 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔
جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق دس لاکھ سے بیس لاکھ روپے تنخواہ پر 15 فیصد، بیس لاکھ سے تیس لاکھ روپے پر 25 فیصد کٹوتی ہو گی۔ تیس لاکھ روپے سے زائد تنخواہ پر 30 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ رقم عوامی سہولت اور فلاحی اقدامات کے لیے استعمال کی جائے گی۔ وفاقی حکومت سرکاری اداروں اور نجی کمپنیوں کے بورڈز میں شامل حکومتی نمائندوں کی بورڈ فیس بھی دو ماہ کے لیے مکمل طور پر فنڈ میں جمع کرائی جائے گی۔
اقدامات کا مقصد مالی نظم و ضبط کو بہتر بنانا اور عوامی فلاح کے منصوبوں کے لیے وسائل فراہم کرنا ہے۔ وفاقی حکومت ریاستی ملکیتی اداروں اور نیم خودمختار اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں حکومتی نمائندوں کے لئے ادا کی جانے والی بورڈ فیس کی ادائیگی پر پابندی عائدکی گئی ہے ۔ریوینیو ڈیویژن، منسلک اداروں اور ایف بی آر کے ملازمین ہفتے میں پانچ دن کام جاری رکھیں گے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ایف بی آر کی کسٹمز انفورسمنٹ آپریشنز اور ان لینڈ ریونیو سے متعلقہ سرکاری گاڑیوں پر کفایت شعاری پالیسی کے فیصلوں کا اطلاق نہیں ہو گا۔سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بھی ایندھن کی بچت کے حوالے سے کفایت شعاری پالیسی کا اطلاق نہیں ہو گا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکیورٹی وجوہات پر غیر ملکی وفود کے ہمراہ سیکیورٹی گاڑیوں کی موومنٹ کی اجازت ہو گی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق بچت اور کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے انٹیلی جینس بیورو کو آڈٹ کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔



