اہم خبریںپاکستان

پاک فوج کی کرم سیکٹر میں موثر کارروائی‘ فتنہ الخوارج کی پوسٹیں تباہ

کارروائیوں کے دوران متعدد خارجی جہنم واصل جبکہ باقی فرارہوگئے‘سیکیورٹی ذرائع

اسلام آباد۔پاک فوج کی کرم سیکٹر میں موثر کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی متعدد پوسٹیں تباہ ہوگئیں، کارروائیوں کے دوران متعدد خارجی جہنم واصل جبکہ باقی فرارہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کے خلاف پاک افواج کی موثرکارروائیاں جاری میں۔

کرم سیکٹرمیں پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،پاک فوج کی موثر کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی متعدد پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران متعدد خارجی جہنم واصل جبکہ باقی فرارہوگئے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے حصول تک جار ی رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button