اہم خبریںپاکستان

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا مرتکب ، ترجمان دفتر خارجہ

بھارت کا پاکستان کے افغانستان میں دہشتگرد ٹھکانوں کےخلاف جائز ہدفی کارروائیوں پر بیان مضحکہ خیز، بے بنیاد اور شدید منافقانہ ہے

اسلام آباد۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان کے افغانستان میں دہشتگرد ٹھکانوں کے خلاف جائز اور ہدفی کارروائیوں پر بیان مضحکہ خیز، بے بنیاد اور شدید منافقانہ ہے

‘افغان سرزمین سے سرگرم دہشتگرد گروہوں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی بھارتی سرپرستی دنیا پر عیاں ہے۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ طاہراندرابی نے کہا کہ افغانستان میں اپنے دہشتگرد نیٹ ورک کی تباہی پر بھارت کی مایوسی اس کے بیانات سے واضح ہے‘

بھارت انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہے‘

بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا مرتکب ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہندوتوا انتہاپسند نظریے کے زیر اثر بھارت اقلیتوں کو منظم طور پر نشانہ بنا رہا ہے اور اسلاموفوبیا کو فروغ دے رہا ہے‘بھارت معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانی کو بھی بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والا کردار ادا کر رہا ہے‘بھارت کو پاکستان پر الزامات لگانے کے بجائے افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی سرپرستی بند کرنی چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور دفاع کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر سمیت بین الاقوامی قوانین کے مطابق تمام مناسب اقدامات جاری رکھے گا

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button