اہم خبریںپاکستانمتفرق

9 مئی جیسے اقدامات اور اداروں کو گالیاں دینا سیاسی دائرے میں نہیں آتا،بلاول

افواج پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی، یہ پورے پاکستان کی جیت ہے، فتح نے نریندر مودی کو عالمی سطح پر غائب کر دیا

گڑھی خدا بخش۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مئی میں افواج پاکستان نے بھارت کوتاریخی شکست دی،یہ جیت یقیناً پورے پاکستان کی جیت ہے،اس جیت کے بعد پاکستان کو دنیا بھر میں قبولیت ملی،گڑھی خدابخش کی قربانیوں کے بغیر یہ جیت ناممکن ہوتی، بھٹو خاندان کی آئین اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے بہت قربانیاں ہیں

شہید بی بی بے نظیر بھٹو بھی اسی پاسداری میں شہید ہوگئیں ،پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم میں صوبوں کے حقوق اور این ایف سی کا تحفظ یقینی بنایا،عوام کی محبت اور حمایت سے طاقت ملتی ہے، اسی سے اسلام آباد میں مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے ،

بی آئی ایس پی پیپلز پارٹی منصوبہ، ملک کی معاشی پریشانیوں کے خاتمے کے لئے ہے ۔گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قاتلوں اور دہشتگردوں کیلئے سب سے بڑا جواب آپ کی موجودگی ہے ،

ہر سال پاکستان کے چاروں صوبوں سے یہاں بڑی تعداد میں جمع ہوتے ہیں،یہاں سے پوری دنیا کو پیغام ہے کہ کل بھی بی بی زندہ تھیں آج بھی زندہ ہیں۔ آپ کی اس محبت اور ساتھ دینے پر ہم سب شکر گزار ہیں، اسی ساتھ اور محبت سے ہمیں طاقت ملتی ہے،اسی طاقت سے اسلام آبادمیں آپ کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

محترمہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی،گڑھی خدا بخش کی قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا،شہید بی بی کی وجہ سے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی ملی،صدر مملکت نے چین سے وہ ہوائی جہاز منگوائے تھے جنہوں نے بھارت کے جہاز گرائے۔پاکستان اور چین کی دوستی کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی

صدر زرداری نے سی پیک کی بنیاد رکھ کر پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کیا،پاکستان کی جیت ابھی تک بھارت ہضم نہیں کرسکا،پاکستان کے فیلڈ مارشل کا نام سنتے ہی مودی چھپ جاتا ہے۔بھارت کیخلاف جیت پورے پاکستان کی جیت ہے،پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے،

دنیا کے بڑے بڑے فورمز پر بھارتی وزیراعظم پاکستان کیخلاف تقریریں کرتے تھے،10مئی کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی غائب ہوچکے ہیں،معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر پورے پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اندرونی مسائل کسی سے ڈھکے چھپے نہیں،ملک میں سیاسی بحران بھی ہے،ہم ان بحرانوں سے مقابلہ کرکے پاکستان کو مسائل سے نکالیں گے۔پارلیمان نے اس سال 27ویں آئینی ترمیم بھی منظور کی،این ایف سی کے آئینی تحفظ کے حوالے سے حکومت کی تجویز تھی ،27ویں ترمیم میں متنازعہ تجاویز کو ہم نے مسترد کیا جو ہماری بڑی کامیابی ہے۔

سیاسی میدان میں پیپلز پارٹی نے صوبوں کے حقوق کا تحفظ کیا ،این ایف سی کے آئینیتحفظ کو بھی پیپلزپارٹی نے بچایا،ا آئینیعدالت کاقیام شہید بے نظیر بھٹو کا وعدہ تھا، آئینی عدالت میں تمام صوبوں سے برابری کی نمائندگی ہوگی۔پیپلز پارٹی وفاق پرست سیاسی جماعت ہے،شہیدبے نظیر بھٹو چاروں صوبوں کی زنجیر تھیں،پیپلز پارٹی ہمیشہ چاروں صوبوں اور وفاق کے بارے میں سنجیدگی کیساتھ سیاست کرتی ہے،

سمجھتے ہیں وفاق کے مسائل ہمارے مسائل، وفاق کی پریشانیاں ہماری پریشانیاں ہیں،ہم بھی چاہتے ہیں کہ وفاق کی پریشانیاں دور ہوں۔بی آئی ایس پی پیپلز پارٹی کا منصوبہ ہے،ہمارا عزم ہے کہ وفاق کے ساتھ مل کر ملک کی معاشی پریشانیاں دور کریں،پارلیمنٹ نے بہت سی ترامیم مظور کی ہیں ،پیپلز پارٹی ملک کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنائے گی،پیپلز پارٹی کے پاس ہی عوام کو ان مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ ہمیں ملک کو سیاسی بحران سے نکالنا ہے تاکہ معاشی بحران سے نکل سکیں، صدر زرداری نے بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔انہوں نے کہاکہ سیاسی بحران سے نکلنے کے لیے مفاہمت ناگزیر ہے، اور اس کے لیے سیاسی جماعتوں اور رہنماو¿ں کو سیاسی انتہا پسندی کو چھوڑنا ہوگا۔بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ 9 مئی جیسے اقدامات اور اداروں کو گالیاں دینا سیاست کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button