پیپلز پارٹی بلوچستان میں انتخابی امیدواروں کو ٹکٹوں کا اجراءنہ کرسکی

کوئٹہ (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بلوچستان میں عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں کا اعلان تاحال نہیں کیا جاسکا، ٹکٹوں کے اجراءکےلئے پارلیمانی بورڈ کی اہم نشست آج کراچی میں ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بلوچستان سے قومی و صوبائی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر حصہ لینے والے امیدواروں کا اعلان تاحال نہیں ہوسکا ۔ اس حوالے سے رابطہ کرنے پر پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا جس میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر چنگیز جمالی ، جنرل سیکرٹری روزی خا ن کاکڑ، ارکان سینٹرل ایگز یکٹو کمیٹی حاجی علی مدد جتک، میر صادق عمرانی، باز محمد کھیتران سمیت دیگر شرکت کریں ۔انہوں نے بتایا کہ آج ہونے والے اجلاس میں صوبے سے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں کے ناموں پر تجاویز اور مشاورت مکمل کر کے حتمی شکل دے دی جائےگی جس کے بعد امیدواروں کو ٹکٹوں کا اجراءکیاجائے گا ۔واضح رہے کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر تمام جماعتیں اپنے امیدواروں کا اعلان کر چکی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں