سوئی سدرن گیس نے موسم سرما کی حفاظتی آگاہی مہم کا آغاز کردیا

اشتہاری مہم کے سلسلے میں ادارے کی سروس وینز کا فلیٹ مارچ بھی نکالا، شہر کا گشت کیا گیا

۔۔۔۔

دیکھا گیا ہے کہ عوام کی بے احتیاطی کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں: انور بلوچ

۔۔۔

آگاہی مہم سے شہریوں کی اموات شمار میں واضح کمی ہوئی ہے: ترجمان سوئی سدرن گیس

کوئٹہ ( پ ر) سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے عوام میں حفاظتی آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔ سال ہا سال یہ مہم عوام میں گیس ہیٹر کے استعمال اور احتیاطی تدابیر سے متعلق ہے۔
موسم سرما میں شہریوں کو امکانی نقصانات سے آگاہ کرنے کے حوالے سے اشتہاری مہم کے سلسلے میں ادارے کی سروس وینز کا فلیٹ مارچ بھی نکالا گیا۔آگاہی کے لۓ اشتہاری گاڑیوں کا یہ کارواں شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کرتا رہے گا۔اس موقعے پر ریجنل جنرل مینیجر انور بلوچ، نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ہر سال موسم سرما میں عوام میں آگاہی کے لیے یہ مہم شروع کی جاتی ہے۔ کیوں کے دیکھا گیا ہے کہ عوام کی بے احتیاطی کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں۔انور بلوچ نے مزید کہا کہ کوئٹہ عوام میں شعور کے لیے مزید پروگرام بھی ہونگے۔ انور بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے وسطی علاقوں میں گیس پریشر کا مسئلہ حل ہو چکا ہے جبکہ سبزل روڈ اور سریاب روڈ پر بھی گیس پریشر کا مسئلہ حل ہو چکا ہے اور شہر میں ڈیمانڈ اور سپلائی برابر ہے۔ اس موقعے پر بات چیت کرتے ہوئے ترجمان سوئی سدرن
سلمان صدیقی نے کہا آگاہی مہم سے شہریوں کی اموات شمار میں واضح کمی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آگاہی مہم میں میڈیا اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں