بلوچستان میں وبائی امراض پھیلنے سے مختلف بیما روں کے مزید 7869کیسز رپورٹ

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان میں وبائی امراض پھیلنے سے مختلف بیما روں کے مزید 7869کیسز رپورٹ۔ محکمہ صحت بلو چستان کے جا ری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے بلو چستان کے سیلاب سے متاثرہ علا قوں نصیرآباد ، جعفرآباد ، صحبت پور ، جھل مگسی ، سبی ،کچھی میں ملیریا کے2010، سانس کے امراض کے1399، جلد کے امراض کے953، اسہال کے784، ہیضہ کے540،ٹائیفائیڈکے153، آنکھوں کے انفکیشن کے183،یر قان کے 14جبکہ بلڈ پر یشر، شوگر سمیت دیگر امراض کے1833کیسز رپورٹ ہوئے ہےں ۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے سیلا ب متاثرہ علا قوں میں23میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں7869افراد کو طبی سہو لیات فراہم کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف امراض کے49ہزار 2سو 89 کیسز رپورٹ ہو ئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں