روس کا یوکرین کے 4 علاقوں کے انضمام کے اعلان کا فیصلہ

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین سے قبضے میں لیے گئے 4 علاقوں کے الحاق کا اعلان کرنے کے لیے دستاویز پر دستخط کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’ رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے قانونی طور پر کیے جانے والے اقدامات میں سے یہ ایک ہے جس کے بارے میں ان کا مؤقف ہے کہ اس فیصلے سے یوکرین کے 15 فیصد علاقے کا روس کے ساتھ الحاق ہوگا جو اس بات کی تصدیق ہے کہ روسی صدر اہم فوجی مشکلات کے باوجود بھی یوکرین کے خلاف جنگ میں آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
روس کے اس اقدام کو عالمی سطح پر دوران جنگ غیر قانونی قبضہ قرار دے کر مسترد کیا گیا، یوکرین اور مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ الحاق کے لیے منعقدہ ریفرنڈم گن پوائنٹ پر ہونے والے ’جھوٹے ریفرنڈم‘ ہیں۔
Load/Hide Comments