حقیقی آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان اسی ہفتے کیا جائے گا، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر برائے قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان اسی ہفتے کیا جاسکتا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کی حتمی تاریخ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے جبکہ تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم چاہتی ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے، اگر الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جاتا تو مارچ کے علاوہ دوسرا آپشن نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں