وزیراعظم پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام حیران کن ہے، وزیرقانون

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف پر پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام حیران کن ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نہیں عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے کیونکہ سربراہ تحریک انصاف نے سائفرکے معاملے پرغیرذمہ دارانہ رویہ اپنایا۔

وزیرقانون کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سائفر کے معاملے پر خطرناک کھیل کھیلا، حکومت معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ بادی النظرمیں مراسلے میں سازش نظرنہیں آئی، میرے خیال میں سپریم کورٹ نے مزید تحقیق کی ضرورت نہیں سمجھی۔

وزیراعظم ہاؤس آڈیو لیک سے متعلق وزیرقانون کا کہنا تھا کہ سائبرسیکیورٹی کے حوالے وزیراعظم نے قانون سازی کی ہدایت کی ہے اور تحقیقات کیلئے وزیرداخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں