مریم نواز کی بریت؛ فواد چوہدری نے فیصلے کو تاریخ کا تاریک دن قرار دے دیا

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت کے فیصلے کو پاکستان کی تاریخ کا ایک اور تاریک دن قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے لکھا کہ ’’مریم نواز کا جرم اربوں روپے کے ایون فیلڈ کے محلات ہیں اور اس جرم میں ان کا کردار کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے، بہرحال پاکستان کی تاریخ کا ایک اور تاریک دن‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں