ضلع کوئٹہ میں روٹی، نان کی قیمت اور وزن کا تعین کردیا گیا

ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق ضلع کوئٹہ اور کینٹ ایریا میں روٹی، نان کی قیمت اور وزن کا تعین کردیا گیا ہے جس کے مطابق 300 گرام روٹی، نان کی قیمت 30 روپے اور 200 گرام روٹی، نان کی قیمت 20 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ اعلامیہ میں تمام تنور مالکان کو پرائس لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور تاکید کی گئی ہے کہ مقررہ قمیت اور وزن پر فروخت کو یقینی بنائیں خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Load/Hide Comments