زندہ قومیں قدرتی آفات کا مقابلہ صبر وتحمل ، بہترین حکمت عملی اور موثر پلاننگ سے کرتی ہے ،ترجمان بلوچستان حکومت

کوئٹہ : ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے بدھ کو پی ڈی ایم اے کا دورہ کرکے ڈائریکٹر جنرل نصیر خان ناصر سے ملاقات کی۔ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا کہ زندہ قومیں قدرتی آفات کا مقابلہ صبر وتحمل، بہترین حکمت عملی اور موثر پلاننگ سے کرتی ہے،بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب میں پاک فوج , پی ڈی ایم اے کے آفیسران اور عملے، ایف سی اور انتظامیہ کی کارکردگی متاثرکن رہی ہے جو کہ نہ صرف صوبائی بلکہ ڈونرز ایجنسیوں کے لیے قابل ذکر اقدام ہے، ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر مختلف دوست ممالک کے سفارت خانوں اور ملکی و غیر ملکی عطیات دینے والے امدادی و رفاہی اداروں سے ملاقاتیں کرکے انھیں بارشوں کے دوران بلوچستان بھر میں ہونے والی مالی و جانی نقصانات سے آگاہ کیا تاکہ ریلیف آپریشن کے بعد متاثرہ گھروں اور زرعی زمینوں کی آبادکاری کا موثر پلان مرتب کیاجاسکیں اور اس ضمن میں پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ متاثرہ خاندانوں کو واپس اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرسکیں، اس موقع پر پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل نصیر خان ناصر نے ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں ابتک ہونے والے ریسکیو و ریلیف کی سرگرمیوں، راشن کی تقسیم اور پی ڈی ایم اے کی کاوشوں سے کئی اضلاع میں پاک فوج، ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سےمتاثرہ خاندانوں کو مشکل کی اس گھڑی میں مدد کی گئی ہے جبکہ بہت جلد جوائنٹ سروے کا آغاز کرکے نقصانات کا ازالہ کی جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں