آڈیو لیکس کی طرح سائیفر کو قوم کے سامنے لے آؤ،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس کی طرح سائیفر کو قوم کے سامنے لے آؤ۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ معیشت ہمیشہ خارجہ پالیسی سے جُڑی ہوتی ہے، 1960 کی دہائی میں پاکستان نے بڑی ترقی کی لیکن اس کے بعد ہم غلط راستے کی طرف نکل گئے۔ صنعتوں اور بینکوں کو قومیا لیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ 1980 کی دہائی میں ہم نے سوچا کہ ہم دوسروں کی جنگ میں شامل ہوجائیں گے تو ڈالر ملیں گے، امداد پر انحصار نے ہم نے خود پر بہت بڑا ظلم کیا۔ اس سے ہماری خارجہ پالیسی پراثر پڑا۔ جب کوئی ملک اپنے خرچے خود نہیں اٹھاتا وہ غلام بن جاتا ہے۔ ہم نے قومی سلامتی پالیسی بنائی تھی جس میں ہم نے قومی سلامتی اور معیشت کو ایک ساتھ منسلک کردیا۔ جب تک آپ معاشی طور پر مضبوط نہیں ہوسکتے آزاد فیصلے نہیں کئے جاسکتے۔

اسحاق ڈار کو نوسرباز قرار دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیر خزانہ کا کام آمدنی بڑھانا اور خرچے کم کرنا ہوتا ہے، آمدنی اور اخراجات کو متوازن کرنے کے لیے برآمدات بڑھانی پڑیں گی لیکن اس شخص نے ایسا نہیں کیا۔ ایک جانب ہماری برآمدات نہیں بڑھیں اور دوسری جانب جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمت آدھی تھی تو ہمیں اپنی برآمدات بڑھانی تھی۔ کرپٹ مافیا کی کوشش ہے کہ سارا پیسہ باہر لے جاؤ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں