امریکا نے پاکستان کوایف 16 طیاروں کے پرزوں کی فروخت پر بھارتی اعتراض مسترد کردیا

بھارت کو عالمی سطح پر ایک پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزوں کی فروخت پر پر اعتراض مسترد کردیا۔

واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے  بھارتی ہم منصب  جے شنکر سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے پر بھارتی اعتراض مسترد کردیا۔

امریکی وزیرخارجہ نے اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہ پاکستان کا ایف 16  پروگرام دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے ہے۔ ذمہ داری ہے کہ جسے فوجی سامان فراہم کریں اسے مین ٹیننس بھی دی جائے۔پاکستان کے لئے ڈیل پہلے سے فراہم کردہ طیاروں کی دیکھ بھال کے لئے ہے۔ پاکستان کو نئے طیارے، سسٹم یا نیا اسلحہ فراہم نہیں کیا جا رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں