رس گلے کم پڑنے پر لڑائی ، شادی میں ایک نوجوان ہلاک اور 5 زخمی

بھارت میں ایک شادی کی تقریب میں رس گلے پر ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کے دوران رس گلے پر لڑائی کا واقعہ آگرہ کے محلہ شیخاں میں پیش آیا پولیس کے مطابق لڑائی کی وجہ لڑکی اور لڑکے والوں کے درمیان رس گلے کم پڑنے پر ہونے والا تنازع تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے سنگین نوعیت اختیار کر گیا۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ لڑائی کے دوران ایک شخص نے 22 سالہ نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا جسے انتہائی شدید نوعیت کی زخم آئے اور وہ دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق لڑائی کے واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مرنے والے نوجوان کے اہلخانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
Load/Hide Comments