وفا قی حکومت کی جانب سے نظر انداز کر نے پر اختر مینگل نے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد طلب کر لیا

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سابق وزیراعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے بلوچستان کی موجودہ صورت حال اور لاپتہ افراد کی عدم بازیابی وفاقی حکومت کی صوبے کے حوالے سے پالیسیوں اور دیگر امور کے بارے میں صلاح مشورے کے لئے پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدور ملک عبدالولی کاکڑ مرکزی سینئر نائب صدر پرنس آغا موسی جان بلوچ مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے
باوثوق ذرائع کے مطابق سردار اختر جان مینگل نے وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی اور مزید لوگوں کو لاپتہ کرنے سمیت بلوچستان کے حوالے سے اپنائی جانے والی پالیسی اور پارٹی کو مختلف حوالوں سے نظر انداز کرنے کے بارے میں پارٹی کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے پارٹی کے سینئر رہنماں کو اسلام آباد طلب کیا ہے۔
تمام رہنمااسلام آباد پہنچ چکے ہیں اور اس حوالے سے سردار اختر جان مینگل اپنے سینئر پارٹی کے رہنماں سے مشاورت کرکے وفاقی حکومت اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے پارٹی کے تحفظات اور خدشات کے بارے میں بات کریں گے