لانگ مارچ کرنا جمہوری حق ہے، لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار

فوجی ترجمان لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کرنا جمہوری حق ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل بابر فتخار نے کہا دنیا کے تمام ممالک میں جمہوری اجتماع ہوتے ہیں، میرا نہیں خیال اس سے پاکستان کو خطرہ ہے، احتجاج کرنا کسی بھی سیاسی جماعت کا آئینی جمہوری حق ہے، حکومت نے اگر افواج کو طلب کیا تو وہ آئینی زمہ داری اور اختیارات استعمال کریں گی، کسی کو پاکستان کو ڈی اسٹیبلائز نہیں کرنے دیں گے اور یہ کلیئر میسج سب کیلئے ہے۔
فوجی ترجمان نے کہا پاکستان کا آئین شریعت کے عین مطابق ہے، آئین میں لکھا ہے ادارے اپنا کردار آئینی حدود میں رہ کر ادا کریں گے، اسی آئین پر ہم حلف لیتے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل بابر فتخار نے کہا سیاسی چیز سے باہر نکلنے کا فیصلہ فرد واحد نہیں ادارے کا تھا، صرف وہی کام کریں گے جس کی آئین اجازت دیتا ہے، ادارے کی آنے والی لیڈرشپ بھی اس فیصلے پر قائم رہے گی۔