چمن میں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکار فائرنگ سے شہید

ضلع چمن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن کے علاقے سرکی تلری کی یونین کونسل میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکار حبیب الرحمان شہید ہوگیا۔
واقعے کے بعد شہید اہلکار کی میت کو ڈی ایچ کیو اسپتال چمن منتقل کردیا گیا، جب کہ صوبائی مشیر داخلہ میرضیالانگو نے واقعے کا نوٹس لیے ہوئے ڈپٹی کمشنر چمن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں نے لیویز اہلکار کو سر میں گولیاں مار کرقتل کیا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔
Load/Hide Comments